سیڈل کلب میں بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

سیڈل کلب میں بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر) بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز پولو اینڈ سیڈل کلب کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پولو اینڈ سیڈل کلب کی نو تعمیر شدہ عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے بال کو گراؤنڈ میں پھینک کر ٹورنامنٹ کا باضابط افتتاح کیا۔ پولو جس کو بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے کا بلوچستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور بلوچستان نے ملکی سطح پر نامور پولو پلیئر پیدا کیے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد امن اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اسی لیے اس ٹورنامنٹ کو موٹو ’’پولو فارپیس‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے بشمول پاک آرمی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران نیزہ بازی کے مقابلے بھی جاری رہیں گے۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور بڑی تعداد میں پولو کے شائقین نے شرکت کی۔