کٹنگ سے پہلے سانپ سے لوگوں کی گردن کا مساج کرنے والا ہئیر ڈریسر

کٹنگ سے پہلے سانپ سے لوگوں کی گردن کا مساج کرنے والا ہئیر ڈریسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )سانپ کو انسان کا ازلی اور بدترین دشمن تصور کیا جاتا ہے مگر جرمنی میں ایک ہیئر ڈریسر سانپ سے لوگوں کی گردن کے مساج کا کام لینے لگا ہے۔ابتک نیوز کے مطابق جرمنی میں ایک ہیئر ڈریسر نے انوکھی سروس شروع کر رکھی ہے جہاں بال کٹوانے کیلئے آنے والے شہریوں کو پہلیگردن کا مساج دیا جا تا ہے جس کیلئے اس نے زندہ سلامت اور بھاری بھرکم ’’پائتھن ‘‘سانپ رکھا ہوا ہے جسے کسٹمر کی گردن کے گرد لپیٹ کر مساج کیا جاتا ہے۔دکان کے مال ہئیرڈریسر فالک ڈوھلر کا کہنا ہے کہ وہ حجامت سے پہلے گاہکوں کوسانپ کے ذریعے گردن کا مساج دیتا ہے۔اس مقصد کیلئے سانپ کا ڈنک نکالا گیا ہے اور شہری آہستہ آہستہ اب اس مساج کے عادی ہو رہے ہیں جبکہ اس کام سے لوگوں کا سانپوں کے بارے میں منفی رویہ اور سوچ بھی بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ مونٹی نامی اس سانپ کے سروسز سے یہاں آنے والے بھی خاصے خوش ہیں اوربلا خوف و خطر بنا کسی ڈر و خوف کے مساج کرواتے ہیں۔