فقیروالی ‘ نہر میں 30فٹ چوڑا شگاف ‘ علاقہ زیر آب ‘ فصلیں تباہ

فقیروالی ‘ نہر میں 30فٹ چوڑا شگاف ‘ علاقہ زیر آب ‘ فصلیں تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فقیروالی(نمائندہ خصوصی ) نہر سکس آر ون ایل کو چک 128سکس آر کے قریب (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
تیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آ گیا ،آمدہ اناج کی فصلیں تباہ ہو گیءں پانی گاؤں کی آبادی کے قریب جا لگا شگاف پر کرنے کیلیے محکمہ کی مشینری بارہ گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اس وقت کافی رقبہ سیراب ہو چکا تھا زمینداروں ندیم اقبال،سعید،اشتیاق و دیگر کا کہنا ہے کہ نہر کو شگاف محکمہ کی غفلت کے باعث پڑا ،زمینداروں نے بارشوں کے سبب موگے بند کر دیے تھے نہر اور فلو ہونے اور پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے شگاف پڑا فصلوں کا زیادہ نقصان شگاف دیر سے پر کرنے کی وجہ سے ہوا ،وارہ بندی کے ستائے ہوئے ٹیل کے کسانوں نے میڈیا کو بتایا کی ایک ماہ کی سالانہ بندی کے بعد پانی ملا مگر شگاف پڑنے سے ہماری بہت حق تلفی ہوئی ہے محکمہ کی خاموشی اور بے حسی ہمارے لیے وبال جان بن گئی اس کا فوری کوئی سد باب کیا جائے ۔