پنجاب حکومت نے مواصلاتی ٹاورز کی تنصیب کے زیر التواء کیسز کا نوٹس لے لیا،این او سی اور ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

پنجاب حکومت نے مواصلاتی ٹاورز کی تنصیب کے زیر التواء کیسز کا نوٹس لے لیا،این ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار ) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں مواصلاتی ٹاورز کی تنصیب کے زیر التوا کیسز کا نوٹس لے لیا ہے اور تمام میونسپل(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
کارپوریشنوں ، میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے چیف آفیسروں کو اس ضمن میں این او سی اور ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں محکمہ لوکل گورنمٹ پنجاب کے سیکشن آفیسر ٹیکس کی طرف سے تمام چیف آفیسروں کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے موبائل فون کمپنیوں کے کنسلٹنٹ کی طرف سے مواصلاتی ٹاورز کی تنصیب کے سلسلے میں این او سی اور ڈیمانڈ نوٹس جاری نہ کرنے کے کیسز کے زیر التوا ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے اور پنجاب کے لوکل گورنمنٹ اداروں کے اس التوا کے باعث نہ صرف سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے بلکہ کمپنی کو بھی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔