نوشہرہ میں نوجوان نے زمین فروخت کرنے سے انکار پر باپ ، بھائی اور بچوں کو قتل کر دیا

نوشہرہ میں نوجوان نے زمین فروخت کرنے سے انکار پر باپ ، بھائی اور بچوں کو قتل ...
نوشہرہ میں نوجوان نے زمین فروخت کرنے سے انکار پر باپ ، بھائی اور بچوں کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نوشہرہ کے علاقے اکبر پور میں نوجوان نے فائرنگ کر کے باپ ، بھائی اور2 بچوں کو قتل کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں مقدمات میں ملوث ظہور نامی نوجوان نے والدین سے مقدمات ختم کرانے کیلئے زمین فروخت کرنے کا مطالبہ کیا اور انکے انکار پر اس نے طیش میں آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔

بڈگام میں کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے والے بھارتی فوجی کیخلاف مقدمہ درج

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا والداطلس خان، بڑابھائی فقیر حسین ، 5سالہ بھتیجانثار اور3 سالہ بھتیجی منال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تاہم پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پشاور میں پولیس مقابلے سمیت مختلف مقدمات درج تھے اور وہ ان مقدمات کو ختم کرنے کے لئے کئی بار اپنے والد سے پیسوں کا مطالبہ بھی کر چکا تھا۔