بونیر ،ڈسٹرکٹ الیکشن کا زیادہ سے زیادہ ووٹرز رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے واک

بونیر ،ڈسٹرکٹ الیکشن کا زیادہ سے زیادہ ووٹرز رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن 2018 کے لئے زیادہ سے زیادہ ووٹرز رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن افس بونیر کی جانب سے پریس کلب تک واک ۔واک کی قیادت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہانزیب خان نے کی۔ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء سماجی تنظیموں کے نمائندوں ،ووٹرز ایجوکیشن ممبرز اور صحافیوں نے شرکت کی ۔شرکاء نے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر ووٹرز رجسٹریشن کے حق میں نعرے درج تھے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ بونیر میں شناحتی کارڈ رکھنے کے باوجود رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد کم ہے اور رجسٹرڈ ہونے والے ووٹرز بھی بہت کم تعداد میں ووٹ ڈالنے جاتے ہے ۔جبکہ خواتین ووٹرز کی ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم ہے ۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ وکلاء سول سوسائیٹی صحافی اور ووٹرز ائجوکیشن ممبرز وولئیج ناظمین کے ذریعے گاؤ ں گاؤں اور گھر گھر ووٹ رجسٹرڈ کرانے اور ووٹ ڈالنے سے متعلق گاہی کو عام کرے تاکہ ہر شناحتی کارڈ رکھنے والا ووٹر بنے اور ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنی رائے سے قابل اور اہل امیدواروں کو چن کر جمہوریت کو فروغ دے ۔اور خوشحال ترقیاتی یافتہ پرامن اور مستحکم پاکستان کے تشکیل میں اپنا حصہ ڈالے ۔