پمز میں خصوصی افراد کی ملازمت کا کوٹہ 5 فیصد

پمز میں خصوصی افراد کی ملازمت کا کوٹہ 5 فیصد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پمز میں خصوصی افراد کی ملازمت کا کوٹہ بڑھا کر5 فیصد کردیا گیا ہے ٗقومی تعلیمی اصلاحات پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی بہتری پر بھی کام کیا جائے گا۔ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ، تعلیم کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔ اسلام آباد میں 9 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر چکے ہیں، 2018ء کا پاکستان 2013ء سے مختلف ہوگا۔ وہ منگل کو قومی ادارہ برائے خصوصی تعلیم ایچ 8/4 میں یوم تحفظ سفید چھڑی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب میں اسلام آباد کے خصوصی تعلیمی اداروں کے بصارت سے محروم بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا یہاں اکٹھا ہونے کا مقصد نابینا افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سہولیات کی فراہمی میں خصوصی بچوں اور دیگر بچوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جا رہی ہے، قوت بصارت سے محروم ایک بچی کا حکومت پاکستان نے اپنے خرچے پر علاج کرایا۔ قومی تعلیمی اصلاحات پروگرام کے دوسرے مرحلے میں اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی بہتری پر بھی کام کیا جائے گا۔وزیر مملکت نے کہا کہ پمز ہسپتال کی نوکریوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
طارق فضل