امدادی سامان کی ترسیل کےلئے کسی نئی فورس کی نہیں بلکہ ۔۔۔۔ مصطفی کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ ن بھی خوش ہو جائے گی

امدادی سامان کی ترسیل کےلئے کسی نئی فورس کی نہیں بلکہ ۔۔۔۔ مصطفی کمال نے ایسی ...
امدادی سامان کی ترسیل کےلئے کسی نئی فورس کی نہیں بلکہ ۔۔۔۔ مصطفی کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ ن بھی خوش ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کے لئے کسی نئی فورس کی نہیں بلکہ بلدیاتی نمائندوں کی فورس سے کام لینے کی ضرورت ہے،لاک ڈاؤن کے دوران بلدیاتی نمائندوں سے زیادہ موثر اور منظم فورس نہیں ہوسکتی کیونکہ بلدیاتی نمائندے جتنے موثر انداز میں حکومت کی جانب سے نچلی سطح پرعوام کو ریلیف فراہم کر سکتے ہیں اتنا کوئی رضا کار فورس نہیں کرسکتی، چین کی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے ہی عوام کو نا صرف کرونا وائرس سےمحفوظ کیا بلکہ انہی کےذریعے ریلیف بھی فراہم کیا ہے،حکومت پاکستان ایک آرڈیننس کےذریعے84 ہزارمنتخب بلدیاتی نمائندوں کو متحرک کرئے اور انکے ذریعے شہروں، گلیوں، محلوں اور دیہاتوں میں موجود لوگوں تک معلومات اور امداد پہنچائے۔

 پاکستان ہاؤس امدادی کاموں میں مصروف کارکنوں اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئےسید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور علاج کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس مشکل ترین وقت میں عوام توقع کرتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا ایک موقف آے اور حکومتوں کی سطح پر ہم آہنگی ہو۔ وزیراعظم تمام وزرائے اعلیٰ سے بات کرکہ جامع اور مربوط حکمت عملی ترتیب دیں۔ پی ایس پی فاؤنڈیشن دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے انہوں نے مخئیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں دل کھول کر عطیات پی ایس پی فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں تاک متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے۔