برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی 

  برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات کی انکوائری کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی  برجیس طاہر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے برجیس طاہر کے وکیل رانا عبدالمعروف نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ برجیس طاہر اسمبلی سیشن اور سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، برجیس طاہر کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
 نیب نے ایم این اے برجیس طاہر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -