ڈاکٹر بیربل کا قتل، زخمی خاتون اسسٹنٹ کا سابق منگیتر شاملِ تفتیش

ڈاکٹر بیربل کا قتل، زخمی خاتون اسسٹنٹ کا سابق منگیتر شاملِ تفتیش
ڈاکٹر بیربل کا قتل، زخمی خاتون اسسٹنٹ کا سابق منگیتر شاملِ تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں قتل ہونیوالے ڈاکٹر بیربل سے متعلق تحقیقات کیلئے ان کی زخمی اسسٹنٹ کے سابق منگیتر کو پولیس نے شاملِ تفتیش کر لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق زخمی خاتون کا حال ہی میں منگیتر سے رشتہ ختم ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈاکٹر بیربل کی میت آخری رسومات کیلئے سنجھور روانہ کر دی گئی۔

قبل ازیں  ڈاکٹر بیربل کے بھائی نے خاتون اسسٹنٹ پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔قتل کا مقدمہ کراچی کے   گارڈن تھانے میں ڈاکٹر بیربل کے بھائی ریو وگنیانی کی مدعیت میں  درج کیا گیا تھا جس میں  قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی  ہیں۔