نواز شریف اوراہل خانہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں،نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر

نواز شریف اوراہل خانہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں،نام ای سی ایل میں ڈالے ...
نواز شریف اوراہل خانہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں،نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف اور انکے اہل خانہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں،سابق وزیراعظم اورفیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالے اور گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں، خدائی خدمت گار تنظیم کی جانب سے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے پاناما فیصلے میں سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگرکیخلاف نیب ریفرنس دائر کرنےکاحکم دے رکھا ہے ،تاحال چیئرمین نیب نے نواز شریف اور انکے اہل خانہ کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا،درخواست گزار کا کہنا تھا نیب آرڈیننس کے تحت جس کیخلاف انکوائری ہو،چیئرمین نیب گرفتاری کا حکم دے سکتے ہیں،عدالت سے استدعا ہے نوازشریف اور اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور گرفتاری کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -