توہین عدالت کیس، طلال چوہدری کیخلاف فیصلہ 2 اگست کو سنایا جائیگا

توہین عدالت کیس، طلال چوہدری کیخلاف فیصلہ 2 اگست کو سنایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) نہال ، دانیال160کے بعد طلال کی باری ؟ طلال چوہدری جیل جائیں گے یا توہین عدالت کیس سے160بری ہوں گے؟160سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ دو اگست کو سنائے گی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا160محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کردی ہے ، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دو اگست کو طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا160پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گواہوں کے بیانات قلمبمند ہونے اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد گیارہ جولائی کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔طلال چوہدری نے گزشتہ برس مختلف مقامات پر عدلیہ مخالف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کے مبینہ عدلیہ مخالف بیانات پر ازخود نوٹس لیا تھا۔