نوشہرہ میں سٹیج کی مقامی اداکارہ ریشم قتل

نوشہرہ میں سٹیج کی مقامی اداکارہ ریشم قتل
نوشہرہ میں سٹیج کی مقامی اداکارہ ریشم قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرہ میں سٹیج کی مقامی اداکارہ ریشم کوقتل کردیا گیا ،پولیس نے مقتولہ کی بہن کی درخواست پر شوہر اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق نوشہرہ میں سٹیج کی مقامی اداکارہ ریشم کو اس کے شوہر نے قتل کردیا، ملزم اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے، پولیس نے مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مقتولہ کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کا شوہر حال میں بیرون ملک سے آیا تھااور دونوں کے درمیان ناچاقی رہتی تھی حال ہی میں راضی نامہ ہوا۔