اسلام آبادہائیکورٹ،بیمار قیدی کی درخواست پر چھٹی کے روز بھی سماعت

اسلام آبادہائیکورٹ،بیمار قیدی کی درخواست پر چھٹی کے روز بھی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے بیمار قیدی کی درخواست پر خصوصی طور پر چھٹی کے روز سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعہ اڈیالہ جیل خود کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کے جتنے بھی کنونشن ہیں یہ صورتحال ان تمام کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں جتنے بھی قیدی ہیں کیوں نہ ان کو کہہ دیا جائے کہ وہ حکومت کے خلاف کیس فائل کریں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوائنٹ سیکرٹری صحت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ قیدی حکومت کی قید میں ہیں ان کی ذمہ دار حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں کتنی کرپشن ہے آپ کو اس کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1500والی جگہ پر 4ہزار لوگوں کی موجودگی تشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ صحت سے متعلق جتنے بھی عالمی اور ملکی قوانین ہیں وہ پیش کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل کے کوریڈور میں بھی لوگ سوتے ہیں،اڈیالہ جیل کی وارڈز میں سے بھی نالے گزرتے ہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
خصوصی سماعت 

مزید :

صفحہ اول -