مقدمات میں خواتین کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے،چیف جسٹس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ خواتین کے حقوق کاتحفظ یقینی بنارہی ہے،مقدمات میں خواتین کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔ تیسری خواتین ججزکانفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے کہامعاشرے میں خواتین کا کردار بڑھ رہاہے۔ضلعی عدالتوں میں تین سو سے زائد خوتین ججز کام کررہی ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا عدلیہ خواتین کے تحفظ اورانہیں انصاف کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔کانفرنس سے قانون کے شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔سپریم کورٹ میں بھی جلد خواتین ججز کی تعیناتی ہوگی۔انہوں نے کہاجج بننے کے بعد خاتون جج کا رویہ بھی مرد جج کی طرح ہوجاتا ہے۔انوں نے کہاہمارے ہاں خواتین ججز مردوں کے غالب معاشرے میں کام کر رہی ہیں۔خواتین کوزندگی کے ہر شعبے میں بااختیار بناناہوگا۔چیف جسٹس نے کہا مقدمات میں خواتین کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے،آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کومساوی حقوق حاصل ہیں۔