کھلی کچہریاں عوامی مسائل حل کرنیکا بہترین زریعہ‘ رفاقت علی گیلانی

  کھلی کچہریاں عوامی مسائل حل کرنیکا بہترین زریعہ‘ رفاقت علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ(نمائندہ پاکستان)کھلی کچہریوں کا فورم حکومت پنجاب کی عوامی مسائل کے حل،نشاندہی اور افسران کو عوام دوست بنانے کی جانب عملی پیش رفت ہے جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کے لئے موصولہ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے یقینی بنائیں۔یہ(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

بات معاون خصوصی سی ایم پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیر صدارت منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے موقع پر کہی۔ڈی پی او حسن اقبال موجود تھے۔کھلی کچہری میں سائلین نے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل پرمبنی درخواستیں پیش کیں جن میں محمدپیارا کی درخواست پرایم سی حکام کو طلب کیاگیا۔اسی طرح غلام نبی کی درخواست پر سی ای او تعلیم سے سات یوم میں رپورٹ طلب کرنے کے احکامات،محمداشرف کی ریکارڈ میں ردو بدل کی شکایت پر اے سی لیہ کو انکوائری آفیسر مقرر،اللہ نواز کی درخواست پر بی زیڈیو بہادر کیمپس حکام سے جواب طلب کرنے کے احکامات ڈپٹی کمشنر نے جبکہ ڈی پی او نے فراڈ کے معاملہ میں امین خان کی درخواست پر تفتیش کا حکم دیا۔سیدرفاقت گیلانی نے کہا کہ عثمان بزدار عوامی وزیراعلی ہیں، کھلی کچہریوں اور دفاتر کی اوپن ڈور پالیسی عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے پنجاب حکومت نے ترتیب دی ہے جس کے لئے افسران مقاصد کے حصول کو یقینی بناکر شہریوں کو مستفید کریں۔کھلی کچہری میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،سی ای اوتعلیم شرافت علی بسرا،اسسٹنٹ کمشنرزنیاز احمدمغل،آصف اقبال اور سلیمان احمدلون،ڈی ایس پی منور بزدار موجود تھے۔
رفاقت علی