وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں سیڈ کونسل کا اجلاس

وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں سیڈ کونسل کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں سیڈ کونسل کا 33 واں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے گندم،کپاس، چاول، پیاز کی 11 نئی ورائٹیوں کی منظوری دے دی۔ اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ کپاس کی نصرت،سامی، کرس 543، کرس، AR ہالیپوٹو اور لیڈر ون بیج کی نئی ورائٹی، کم پانی پر کاشت ہونے والی گنے کی YT55 ٹھٹھہ اجناس،کپاس کی سامی ورائٹی کم پانی پر کاشت کی جاسکتی ہے جن کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی ییلیا شاہین, نیرازرخیز, چاول کی DR16 اجناس کی بھی منظو ری دی گئی۔اسماعیل راہو نے کہا کہ صوبے میں پانی قلت کے باوجود سندھ نے کپاس کی پیداوار کا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے۔کپاس کا ٹارگٹ 4.2 ملین بیلز تھا جس میں سے ساراسندھ حاصل ہوچکا ہے۔ پنجاب ابھی تک ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اجناس بیج کی روک تھام کے لیے سندھ پنجاب بارڈر پر قائم زراعت کی چیک پوسٹ دوبارہ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کاشتکار سیڈ کونسل کی منظور شدہ اجناس مارکیٹ سے خریدیں۔ پنجاب سے سندھ آنے والی اجناس سے چاول، کپاس اورگندم کی فصل کوگزشتہ سال نقصان پہنچا تھا۔