شیخ زید ہسپتال شعبہ لیور ٹرانسپلانٹ میں سنگین غفلت سے 2مریضوں اور ڈونر کی موت، 6 رکنی کمیٹی قائم

 شیخ زید ہسپتال شعبہ لیور ٹرانسپلانٹ میں سنگین غفلت سے 2مریضوں اور ڈونر کی ...
 شیخ زید ہسپتال شعبہ لیور ٹرانسپلانٹ میں سنگین غفلت سے 2مریضوں اور ڈونر کی موت، 6 رکنی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ زید ہسپتال لاہور میں لیور ٹرانسپلانٹ میں سنگین غفلت سے دو مریضوں اور ایک جواں سالہ ڈونر کی موت پر پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے باضابطہ تحقیقات کیلئے6 رکنی کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی جگر کی پیوندکاری کے آپریشنز میں سنگین غفلت کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرے گی۔     

نجی  ٹی  وی کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں رواں ماہ کے جگر کی پیوند کاری کے تین آپریشنز ہوئے جو سنگین غفلت سے نہ صرف ناکام رہے بلکہ لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد دو مریض اور ماں کو جگر کا عطیہ دینے والا جواں سالہ ڈونر جاں بحق ہوگیا، اس سنگین معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے شیخ زید ہسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ کو بند کرتے ہوئے  اس سنگین معاملے کی تحقیقات،غفلت کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کیلئے پروفیسر آف انستھزیا سروسز ہسپتال ڈاکٹر نائلہ اسد کی سربراہی میں6رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے،کمیٹی میں ڈاکٹر عزیر قریشی، ڈاکٹر سلمان جاوید سمیت پنجاب ہوٹا کے آفیشلز عمران احمد، عدنان احمد بھٹی اور ڈاکٹر مدثر ظہور شامل ہیں،6 رکنی کمیٹی چار روز میں تحقیقات مکمل کرکے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو رپورٹ جمع کروائے گی جس کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔