بیوی کے  دوست کو قتل کرکے شوہر جیل پہنچ گیا،  خاتون کے ایک اور شخص سے تعلق کی خبریں، سسرالی  بے لباس کرکے سڑکوں پر گھماتے رہے

بیوی کے  دوست کو قتل کرکے شوہر جیل پہنچ گیا،  خاتون کے ایک اور شخص سے تعلق کی ...
بیوی کے  دوست کو قتل کرکے شوہر جیل پہنچ گیا،  خاتون کے ایک اور شخص سے تعلق کی خبریں، سسرالی  بے لباس کرکے سڑکوں پر گھماتے رہے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات کے ضلع دہود کے گاؤں دھالسیمال میں ایک خاتون کو بے لباس کر کے سڑکوں پر گھمایا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ خاتون کا شوہر قتل کے جرم میں راجکوٹ جیل میں قید ہے ۔ اس  کے سسرالی رشتہ داروں کو شبہ تھا کہ خاتون  کا گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلق ہے۔ اسی شبہے کی بنیاد پر خاتون کے سسرالیوں اور چند دیگر افراد نے اسے پکڑ کر ایک موٹر سائیکل سے باندھ دیا اور گاؤں میں گھسیٹتے ہوئے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

نیوز 18 کے مطابق  اس لرزہ خیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون مداری یا واڈی برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ اور ان کے شوہر مزدوری کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو اس سے پہلے اپنے ہی گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا، جس پر انہوں نے ماضی میں ایک شخص کو قتل کر دیا تھا اور اسی الزام میں وہ جیل میں قید ہیں۔

گرفتار ملزمان پر اغوا، غیر قانونی قید، خاتون پر حملہ، اس کی عزت نفس مجروح کرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مزید تین افراد کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

مزید :

جرم و انصاف -