جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ‘ وزیر اعلیٰ عثما ن بزدار

جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ‘ وزیر اعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ‘ رحیم یارخان(بیورو رپور ٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نمائندہ پاکستان)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ 70سالہ محرومیوں کے ازالے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ این اے 178اور این اے 180 کے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی یقین دہانی‘ بھونگ شریف کا دورہ کرنے کی دعوت بھی قبول کرلی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز لال سوہانرا پارک میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلند بانگ نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ قبل ازیں سابق ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد خان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 178 اور این اے 180کے تعلیم ‘ صحت ‘ سڑکوں کے مسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ اس حلقہ کے سیاسی امور بارے بھی بریفنگ دی اور انہیں تاریخی قصبہ بھونگ شریف کا دورہ کرنے کی خصوصی دعوت دی۔ جس پر وزیراعلی موصوف نے حلقہ این اے 178اور حلقہ این اے 180 کے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے جلد فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے بھونگ شریف کے دورہ کی دعوت بھی قبول کرتے ہوئے جلد بھونگ شریف آنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت بھی ہمراہ تھے۔ادھر بہاولپور کے دورے پر آئے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اسلم ،نائب صدر محمد وقاص ملک ، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی، سابق صدورچوہدری عبدالجبار ، سیٹھ محمد ارشد ، ظفر شریف، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری ، سیکرٹری انڈسٹریز ندیم الرحمن ، کمشنر بہاولپور ڈویژن نیئر اقبال بھی موجود تھے۔ صدر چیمبر نے بہاولپور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے پر وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے حکومت کی 100روزہ کارکردگی کو انتہائی اطمینان اور تسلی بخش کرار دیتے ہوئے اظہار تحسین کیا اور کہا کہ یہ تمام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور اس ٹیم کا ہر رکن تعریف کا مستحق ہے ۔چیمبر کی جانب سے مطالبات پیش کرتے ہوئے صدر چیمبرنے بہاولپو ر انڈسٹریل اسٹیٹ کے فنڈز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فنڈز کی کمی کی وجہ سے انڈسٹریل اسٹیٹ پر جاری تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے لہذا اسٹیٹ میں تیز رفتاری سے کام کی تکمیل کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب