اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر
اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملائیشیا کے شہر آئپوہ میں جاری 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا سنسنی خیز میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔میچ کے پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں جاپان کے کین کی جانب سے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول سکور ہوا۔بعد ازاں پاکستان کی جانب سے متواتر حملوں کے بعد دوسرے ہاف کے آخری 59 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا عبدالوحید نے گول سکور کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔پاکستان اپنا چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا جبکہ پانچواں میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید :

کھیل -