بونیر ،نامعلوم افراد کی فائیرنگ سے لیبارٹری ٹیکنیشن گھر کی دہلیز پر قتل

بونیر ،نامعلوم افراد کی فائیرنگ سے لیبارٹری ٹیکنیشن گھر کی دہلیز پر قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس اسٹیشن جوڑ کے حدود گاوٗں کاٹکلہ میں نامعلوم افراد کی فائیرنگ سے لیبارٹری ٹیکنیشن بختی رحمن گھر کے دہلیز پر قتل ۔ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ۔پولیس سے باپ کی مدعیت میں رپورٹ درج کرتے ہوئے تفشیش شروع کی ۔پولیس اسٹیشن جوڑ میں درج ایف آئی آر کیمطابق مقتول کے والد خیر رحمن نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا بختی رحمن معمول کیمطابق بروز اتوار جوڑ بازار میں واقع اپنے لیبارٹری سے چھٹی کر کے گھر آرہے تھے کہ شام اور عشاء کے درمیانی وقت ساڑھے چھ بجے گھر کے قریب گیراج کے سامنے جب گاڑی سے اُتر گئے تو نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائیرنگ کھول دی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گئے۔مقتول کے والد نے اپنے رپورٹ میں کسی پر دعویداری نہیں کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی کیساتھ کوئی تنازعہ نہیں۔اس واقع کی خبرب پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔اور بڑی تعداد میں لوگ جوڑ ہسپتال اور بعد ازاں ان کے گھر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ پیر کے روز اداکی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اور بعد ازاں ان کو آبائی گاوٗں کاٹکلہ کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔