ملتان ائیر پورٹ: پروازیں کئی گھنٹے تاخیرکاشکار

ملتان ائیر پورٹ: پروازیں کئی گھنٹے تاخیرکاشکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز روپورٹر)ملتان  انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر موسم بہتر ہونے کے باوجود پروازیں 2 سے 8 گھنٹے تک تاخیر کا شکار، مسافر ایئرپورٹ پر رل گئے، آئندہ چند روز دھند نا چھائی تو فلائیٹ آپریشن بہتر ہو جائے گا،سول ایوی ایشن تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)


ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول تاحال بہتر نہیں ہو سکا ہے، جس کی وجہ سے پروازیں 2 سے 8 گھنٹے تک بدستور تاخیر کا شکار ہیں، جدہ سے ا?نے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے740 آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی، جدہ سے آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پراز 6 گھنٹے، دوحہ سے آنے والی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی جبکہ 3 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، اسی طرح مدینہ جانے والی پرواز  7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، پروازوں کا شیڈول بہتر نا ہونے پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فلائیٹ ا?پریشن بہتر ہونے میں مزید ایک سے دو دن لگیں گے۔
پروازیں