سالِ نو کے موقع پر  شہر قائد میں رینجرز کی سنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری

سالِ نو کے موقع پر  شہر قائد میں رینجرز کی سنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کا سلسلہ ...
سالِ نو کے موقع پر  شہر قائد میں رینجرز کی سنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سالِ نو کے موقع پر رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق نیو ایئر نائٹ کےموقع  پرسیکیورٹی کےخصوصی انتظامات کیےگئےہیں،شہر کےمختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ، موبائل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت جاری ہے، داخلی و خارجی راستوں پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

دوسری طرف سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی روشنیوں کے شہر میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ،منچلے نوجوان موٹرسائیکلوں پر ہارن بجاتے ہوئے سڑکوں پر مستیاں کرتے دیکھےجارہے ہیں, شہر کے کئی علاقوں میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں جبکہ کئی مقامات پر شاندار آتش بازی سے نئےسال کوخوش آمدید کہا گیا ،سالِ نو کے آغاز پر کئی افراد نے مساجد  میں قرآن پاک کی تلاوت اور نوافل سے نئے سال کا آغاز کیا اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔