چین نے تبت سے متعلقہ امور پر بھارتی میڈیا کے بیانات مسترد کردئے

  چین نے تبت سے متعلقہ امور پر بھارتی میڈیا کے بیانات مسترد کردئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی (شِنہوا)بھارت میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کے کچھ اداروں کی جانب سے نام نہاد تبت پالیسی کی کھلے عام حمایت اور امریکی قانون کی حمایت کرتے ہوئے چین کے تبت کے امور میں بھارتی مداخلت کو جائز قرار دینے کے حالیہ غلط بیانات کے جواب میں ان غلط  دلائل کومسترد کردیا ہے اور چین کے اصولی موقف کی وضاحت کی ہے۔قونصلر جی رونگ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی قانون سے  تبت کی سماجی  ترقی کوبگاڑ کر پیش کیا گیا،جس میں بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے چین کی نسلی ومذہبی پالیسیوں کوبدنام کیا گیا اورانسانی حقوق اور مذہب کی آڑ میں زندہ بدھا کے اوتار کے معمول کے طریقہ کار میں مداخلت کی گئی۔جی نے کہا کہ امریکی قانون کااصل مقصد تبت کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچاناہے۔ یہ چین کے داخلی امور میں کھلی  مداخلت اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے  بنیادی اصولوں کی سنگین  خلاف ورزی ہے۔چین اس پرسخت غم وغصے اور اپنی بھرپور مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ 
چین 

مزید :

صفحہ آخر -