تین اعلی پولیس افسر تبدیل

تین اعلی پولیس افسر تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے03 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق،ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد سلیم کو ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ ملتان کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر، ایس ایس پی افتخار الحق کو ایس ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن کی خالی آسامی پر اور ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہورمصطفٰی حمید ملک کو ڈئپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر (Transitition & Transformation )پروجیکٹ مینیجمنٹ یونٹ پنجاب پولیس انٹی گریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈکمیونیکیشن سنٹر قربان لائنز لاہور کی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -