پاکستان کے استحکام کیلئے کشمیر کو بھارت کے قبضہ چھڑا نا ضروری ، حافظ سعید

پاکستان کے استحکام کیلئے کشمیر کو بھارت کے قبضہ چھڑا نا ضروری ، حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی )امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کے استحکام اور بقا کیلئے کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانا بہت ضروری ہے۔ کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی۔مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔ مقامی شادی ہال میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیر پر اپناغاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔کشمیریوں کی تکلیف کا درد پاکستانی اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں، بھارت سے یکطرفہ دوستی و تجارت یا کشمیر یوں کی مرضی کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قوم قبول نہیں کریگی۔ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی 8 لاکھ فوج نہیں نکالتا، کشمیریوں کا ان کا حق خودارادیت نہیں دیا جاتا اور پاکستانی دریاؤں پر سے وہ اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا اس سے کسی قسم کے معاہدات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مزید :

علاقائی -