تنخواہوں کا پرانا معاہدہ ختم، نیا معاہدہ طے نہ پانے سے 200 سے زائد سینئر کرکٹرز بیروزگار ہو گئے

تنخواہوں کا پرانا معاہدہ ختم، نیا معاہدہ طے نہ پانے سے 200 سے زائد سینئر ...
تنخواہوں کا پرانا معاہدہ ختم، نیا معاہدہ طے نہ پانے سے 200 سے زائد سینئر کرکٹرز بیروزگار ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور نئے معاہدے کو تسلیم کئے جانے کی ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد 200 سے زائد سینئر کرکٹرز عملی طور پر بیروزگار ہو گئے ہیں اور اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سٹار فٹبالر لیونل میسی نے محبوبہ سے شادی کر لی
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹر ایسوسی ایشن نے تنخواہوں کے حوالے سے نئی تجویز کو بھی مسترد کر دیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان حالیہ معاہدہ 30 جون کو ختم ہو گیا اور کوئی نیا معاہدہ بھی طے نہیں پا سکا ہے جس کے باعث 200 سے زائد کرکٹرز بیروزگار ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مارچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے تبدیل شدہ یاداشت کے تحت مرد اور خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تو دی تھی لیکن اس کیساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا گیا تھا کہ تنظیم کی آمدن میں سے کھلاڑیوں کو حصہ نہیں ملے گا تاہم آسٹریلین کرکٹر ایسوسی ایشن نے اسے اور تنخواہوں کے حوالے سے نئی تجویز کو بھی مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سعید انور کے بیٹنگ سٹائل سے بہت زیادہ متاثر ہوں: فخرز مان
غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان اگر کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تو آئندہ موسم سرما میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز بھی خطرے میں پر سکتی ہے اور اگست میں بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔

مزید :

کھیل -