شیخ راحیل اصغر اور ملک غلام حبیب اعوان نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

شیخ راحیل اصغر اور ملک غلام حبیب اعوان نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) امیدوار ایم این اے 128 شیخ راحیل اصغر اور امیدوار ایم پی اے 155 ملک غلام حبیب اعوان نے سینئر رہنما چوہدری عارف جٹھول کے ڈیرہ لکھوڈیر سے اپنی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا چوہدری عارف جٹھول نے دس لاکھ روپے پارٹی فنڈز کے لیے دےئے جبکہ مزید ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا شیخ راحیل اصغر اور ملک غلام حبیب اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جٹھول برادری کے پیار محبت کا بدلہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کی مد میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا انشاء اللہ اگر اللہ نے عزت دی تو سب سے پہلے علاقہ میں امن قائم کروں گا تاکہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلیں پرامن زندگی بسر کر سکیں چوہدری عارف جٹھول نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا پیغام قریہ قریہ پہنچا دو 25 جولائی کو (ن) لیگی امیدواران کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔
انتخابی مہم