فیصل ممتازراٹھورکیخلاف پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں،طارق قریشی

فیصل ممتازراٹھورکیخلاف پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں،طارق قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی مظفرآباد حلقہ 3کے سابق آرگنائزر طارق قریشی نے کہا ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور کیخلاف پروپیگنڈہ مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ممتاز حسین راٹھور عظیم کشمیری رہنما تھے جس کی خدمات کو نہ صرف پیپلز پارٹی کے کارکنان بلکہ مخالفین آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ریاستی عوام کے حقوق اور ریاستی تشخص کیلئے مرحوم ممتاز حسین راٹھور کی عظیم جدوجہد تھی ۔ بعض مفاد پرست عناصر بیرون ملک بیٹھ کر پیپلز پارٹی کے قائدین کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین آصف علی زرداری منجھے ہوئے جواں سال سیاسی کارکن فیصل ممتاز راٹھور کو مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی آزاد کشمیر بنا کر خود فیصل راٹھور کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض پارٹی سرگرمیوں کیخلاف کرنے والے افراد کیخلاف جماعتی کارروائی کرنے پر پاکستان میں الیکشن مہم میں مصروف مرکزی قائدین کے کارنر جلسوں میں صرف تصویر بنا کر اخبارات میں قائدین کے نام سے خودساختہ بیان بنا کر شائع کروانے سے حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ پی پی آزاد کشمیر کے کارکن بالخصوص اور بالعموم دارلحکومت مظفرآباد کے کارکن لطیف اکبر ، چوہدری یاسین اور فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں متحد اور قیادت پر فخر کرتے ہیں ۔ مسترد شدہ عناصر کو کسی صورت پروپیگنڈہ کی اجازت نہیں دینگے ۔