پی ٹی آئی نے کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے تبادلے کامطالبہ کردیا

پی ٹی آئی نے کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے تبادلے کامطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف نے کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے تبادلے کا مطالبہ کردیا،پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو نہ تبدیل کرنے کے خلاف صوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کروادی ،اس درخواست میں اپناموقف اختیار کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر پیپلزپارٹی کا سہولت کار اور بھروسے والا آدمی ہے جو براہ راست موجودہ انتخابات کو متاثر کرسکتاہے کیونکہ تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیزسمیت 116ایس ایچ اوز ان کے ماتحت ہیں اور پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت وزیرداخلہ بھی صرف ان پر ہی بھروسہ کرتے تھے ،انہوں نے دائر کردہ درخواست میں کہاکہ چیف الیکشن کمیشن کی منظوری سے آئی جی سندھ سمیت صوبے کے تمام اضلاع کے افسران تبدیل کردیئے گئے تھے ،تاہم کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا تبادلہ نہ ہوسکا ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے،تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مشتاق مہر کو انتخابات میں متنازع قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہماری ان سے زاتی کوئی عداوت نہیں ہے مگراے ڈی خواجہ کی موجود گی کے دوران سندھ گورنمنٹ سے تنازعہ چلتارہاہے اس کے برعکس کراچی پولیس چیف مشتاق مہرتین سال تک پیپلزپارٹی کی آنکھ کا تارا رہاہے،لہذا پارٹی کا موقف ہے کہ مشتاق مہر کی موجود گی میں شفاف انتخابات کسی بھی صور ت ممکن نظر نہیں آتے ،جو پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو انتخابات میں جتوانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں،لہذا الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پیپلزپارٹی کے منظو رنظر پولیس افسران کو تبدیل کرائے اور ان کی جگہ کسی اچھے اور غیر متنازعہ پولیس چیف کو اس عہدے پر تعینات کروایا جائے ۔