حکومت عوام کے جذبات سے نہ کھیلے،محمد اکرام قریشی

حکومت عوام کے جذبات سے نہ کھیلے،محمد اکرام قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایبٹ آباد(نامہ نگار)چالیس کروڑ کا فنڈ اونٹ کے منہ میں زیرہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ حکومت عوام کے جذبات سے نہ کھیلے۔جمعیت علمائے اسلام ایبٹ آباد کے امیر محمد اکرم قریشی نے کہا ہے کہ شاہراہ ریشم کی سبزی منڈی سے کمپلیکس تک بلیک ٹاپنگ کے لئے دیا جانے والا فنڈ اونٹ کے منہ میں زیرہ ڈالنے کے مترادف ہے،ایبٹ آباد پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اور ان کے کارندیاس کے زریعے کیا ثابت کونا چاہتے ہیں وہ ایبٹ آباد شہر کی مسائل حل کرنے میں مخلص ہیں۔ اگر یہ لوگ اتنے ہی مخلص ہوتے تو اس روڈ کی توسیع کے لئے اس سے کئی گناہ زیادہ فنڈ لینے کی کوشش کرتے لیکن ان کو عوامی مسائل کا پتہ نہیں۔اس روڈ کی وجہ سے عوام کو جس ازیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ان کے علم میں ہے اور وہ جان بوجھ کر عوام کو اس ازیت سے نہیں نکالنا چاہتے۔