چارسدہ،اسلام آباد میں قتل کے 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

چارسدہ،اسلام آباد میں قتل کے 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) تنگی پولیس کی بڑی کاروائی۔ اسلاام آباد میں لرزہ خیرز قتل کے تین ملزمان گرفتار۔اسلحہ برآمد۔ ملزمان کا پولیس کے سامنے اقرار جرم۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ علاقہ تنگی میں 14سال قبل قتل کے لرزہ خیز مقدمہ میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری موجود ہے۔ مصدقہ اطلاع پر ڈی ایس پی تنگی خالد خان کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان اور انچارج چوکی گنڈھیرے ناصر خان نے کاروائی کر تے ہوئے تین ملزمان نعمت خان، گلاب خان اورریاض خان پسران حکیم خان ساکنان پڑانگ غار مہمند ایجنسی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ گرفتا رملزمان کے قبضہ سے دو پستول بھی برآمد ہو گئے۔