راولا کوٹ کے بعد دکی سب جیل سے بھی 3 قیدی فرار

راولا کوٹ کے بعد دکی سب جیل سے بھی 3 قیدی فرار
راولا کوٹ کے بعد دکی سب جیل سے بھی 3 قیدی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولا کوٹ کے بعد پولیس تھانہ دکی میں موجود سب جیل دکی سے بھی تین قیدی فرار ہوگئے، پولیس نے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تین قیدی واش روم میں موجود روشن دان کو توڑ کر فرار ہوئے، قیدی صبح واش روم کے لیے حوالات سے نکالے گئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ سب جیل دکی میں کل 13 قیدی موجود ہیں، فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قید تھے۔

پولیس کے مطابق دو قیدی چمالنگ جبکہ ایک قیدی کا تعلق سنجاوی سے ہے، مفرور قیدیوں میں عصمت اللہ، کبیر اور صدیق شامل ہیں، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔