ہنزہ نگر میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق

ہنزہ نگر میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق
ہنزہ نگر میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق

  

ہنزہ نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)چلٹ چپروٹ میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔نگر ٹو کے علاقے میں پرائیویٹ این جی او کے زیراہتمام واٹرسپلائی کے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کے زیراستعمال ٹریکٹر ٹرالی سامان کی سپلائی کے دوران گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی اور لاشوں کو گلگت ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔انتظامیہ نے بتایاکہ شناخت ہونے والی چارلاشوں کے ورثاءکو بلالیاگیاہے۔

مزید : ہنزہ