معاشر ے کی تعمیر و ترقی میں اہل قلم کا کرداراہم ہے،سید غوث علی شاہ

معاشر ے کی تعمیر و ترقی میں اہل قلم کا کرداراہم ہے،سید غوث علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشر ے کی تعمیر و ترقی میں اہل قلم کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔قلم کار معاشر ے کے حساس اور موثر طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ادب ہمیں نئے راستوں کے انتخاب، نئی سوچوں کی آبیاری اور اس احساس سے روشناس کرا تا ہے جو زندگی گزارنے کے لیے جوش ولولہ اور عمل کا میدان منتخب کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اور سینئر صحافی عمیر علی انجم سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر عمیر علی انجم نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا شعری مجموعہ ’’تم یاد آئے‘‘ بھی پیش کیا ۔سید غوث علی شاہ نے کہا کہ عمیر علی انجم کی شاعری پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ مصنف اپنے ارد گرد کے ماحول اور معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں کو نہ صرف محسوس کررہا ہے بلکہ اس کے دل میں ایک عادلانہ نظام کے قیام کی خواہش بھی سرچڑھ کر بول رہی ہے ۔اتنی چھوٹی سی عمر میں عمر علی انجم نے جس طرح زندگی کو برتا ہے اس کو اپنے قلم کے ذریعہ اپنے قارئین تک پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادب ہمیں نئے راستوں کے انتخاب، نئی سوچوں کی آبیاری اور اس احساس سے روشناس کرا تا ہے جو زندگی گزارنے کے لیے جوش ولولہ اور عمل کا میدان منتخب کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب معاشرہ انحطاط و ادبار اورذلت کاشکارہوجائے توایسے میں ادب اورادیب کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔امید ہے کہ عمیر علی انجم مستقبل میں بھی اپنے قلم کے ذریعہ معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل سے لوگوں کوآگاہی فراہم کرتے رہیں گے ۔