کیا یہ واقعی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی لاش ہے؟ بالآخر اصل حقیقت سامنے آ گئی
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ دنوں سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موت کی افواہ گردش میں تھی۔ ابتدائی طور پر یہ خبر ایرانی اور روسی میڈیا نے نشر کی جو جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی۔ اس پر سعودی حکومت کی طرف سے شہزادہ محمد کی تازہ تصاویر جاری کی گئیں اور یوں یہ افواہ دم توڑ گئی، لیکن اب ایک بار پھر شہزادہ محمد کی دو ایسی تصاویر سامنے آ گئی ہیں جنہوں نے دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے، کیونکہ ان میں سے ایک تصویر میں دعویٰ کیاگیا کہ یہ شہزادہ محمد کی لاش ہے اور دوسری میں ان کا جنازہ لیجایا جا رہا ہوتا ہے۔یہ تصویر ممکنہ طورپر سعودی عرب کے سابق بادشاہ شاہ عبداللہ کے جنازے کی ہے ۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق اس سے قبل کہ شہزادہ محمد کو مردہ ثابت کرنے کی یہ نئی سازش زیادہ پھیل پاتی، سعودی حکومت کی طرف سے ان کی ایک ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں وہ یمنی صدر عبدالربو منصور حادی کا جدہ میں استقبال کر رہے ہوتے ہیں، جو گزشتہ روز یمن کے بحران پر تبادلہ خیال کرنے وہاں پہنچے تھے۔اس ویڈیو کے علاوہ شہزادہ محمدکی ایک نئی تصویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ سرکاری عمال کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے ہوتے ہیں۔
اس ویڈیو اور تصویر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دونوں تصاویر کی قلعی کھول دی ہے، جو کسی فتنہ طراز نے فوٹوشاپ کے ذریعے بنا کر پوسٹ کیں اور دنیا میں ہلچل مچا دی اوریہ تصاویر جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ اس افواہ کی ابتدا میں ایرانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ شہزادہ محمد کے خلاف بغاوت ہوئی ہے اورباغیوں کی فائرنگ سے ان کی موت واقع ہو گئی ہے۔ اس خبر کی تردید کرتے ہوئے سعودی حکومت نے واضح کیا تھا کہ شہزادہ محمد کے محل کے گارڈز نے یہ فائرنگ ایک سویلین ڈرون کو مارگرانے کے لیے کی تھی۔محمد بن سلمان کی یمنی حکام کیساتھ ویڈیو دیکھئے