کراچی، مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی، مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی میں مزاحمت اور دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ شہریوں نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مبینہ ڈکیت کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ملینیم مال کے قریب دو افراد کو ڈکیتی میں مزاحمت پر زخمی کردیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 35سالہ حمزہ ولد قیصر اور 60 سالہ وجیہہ الحسن ولد قاضی زکی کے ناموں سے ہوئی۔ حمزہ کو ایک گولی ٹانگ میں، جبکہ قاضی وجہیہ دو گولیاں پیٹ اور بازو میں لگیں ہیں۔ زخمی افراد سسر اور داماد بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وجیہہ الحسن دوران علاج دم توڑ گیا۔دوسری طرف سچل کے علاقے جمالی پل کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت 35 سالہ جمع الدین ولد گل محمد اور 22سالہ قند آغا شہزاد کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں کو کو پٹیل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں قند آغا زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہوگیا۔ادھر سچل کے علاقے مدراس چوک پر مبینہ ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد سے زخمی کردیا۔ ملزم کی شناخت دلبر ولد نور محمد کے نام سے ہوئی، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم سے ایک پستول اور گولیاں برآمد کرلیں گئیں ہیں، جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ناظم آباد نمبر دو میں سیف اللہ اڈا کے قریب سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔