عاشق رسولﷺ کو پھانسی دینا قرآن وسنت کی تعلیمات کے منافی ہے،عبدالعلیم سیالوی

عاشق رسولﷺ کو پھانسی دینا قرآن وسنت کی تعلیمات کے منافی ہے،عبدالعلیم سیالوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)عاشق رسولﷺ کو پھانسی دینا قرآن وسنت کی تعلیمات کے منافی ہے۔غازی ممتاز حسین قادری شہید کی سزائے موت پر اہل اسلام کو انتہائی رنج ہوا ہے۔محسن انسانیت آقائے دوجہاں ﷺکی گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔نبی کریمﷺکی توہین پرخاموشی کسی بھی صورت جائزنہیں ہے۔محسن انسانیت حضور نبی کریمﷺکااحترام پوری انسانیت پر لازم ہے۔

ان خیالات کااظہارشیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے جامعہ نعیمیہ میں مفتیان کرام ،وعلماء کرام اورمدرسین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شیخ الحدیث مفتی انور القادری،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی ، مو لانا غلام نصیرالد ین چشتی،مفتی انتخاب احمدنوری،مولانامحبوب احمدچشتی،مولاناکلیم فاروقی،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹرمحمدحسیب قادری،مفتی محمد مدنی ،مولاناغلام مرتضیٰ نقشبندی،مولانامحب الرسول،قاری محمد رفیق نقشبندی،قاری محمداشفاق قصوری،قاری محمدذوالفقار علی نعیمی،قاری محمدمنظور احمد،قاری غلام رسول،قاری محمدامیر قادی،قاری عبدالرحما ن جامی،قاری فیاض احمد، مفتی فیصل ندیم،مولاناارشدجاوید سمیت مفتیان کرام اوراساتذ ہ جامعہ نعیمیہ ودیگرعلماء کرام بھی شریک تھے۔مفتیان کرام کامزید کہنا تھا کہ غازی ملک ممتاز حسین قادری شہیدنے جوفعل کیاوہ عشق رسولﷺکے تناظرمیں کیا۔سلمان تاثیربذات خوداوراس وقت کی حکومت اس کے قتل کی ذمہ دار ہے۔