اتحادی پی ٹی آئی کے ماتحت نہیں کسی کوبھی ووٹ دے سکتے ہیں ،سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ دیکھ رہا ہوں، اشتراوصاف

اتحادی پی ٹی آئی کے ماتحت نہیں کسی کوبھی ووٹ دے سکتے ہیں ،سینیٹ الیکشن میں اپ ...
اتحادی پی ٹی آئی کے ماتحت نہیں کسی کوبھی ووٹ دے سکتے ہیں ،سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ دیکھ رہا ہوں، اشتراوصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر قانون اشتراوصاف کاکہناہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نمبرزکم ہیں،اتحادی پی ٹی آئی کے ماتحت نہیں وہ کسی کوبھی ووٹ دے سکتے ہیں ،اتحادیوں کا کسی اورکو ووٹ دینا ہار س ٹریڈنگ نہیں ،پی ٹی آئی کیخلاف سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ دیکھ رہاہوں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اشتراوصاف نے صدارتی ریفرنس پر فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی لیڈران پر منحصر ہے کہ وہ گھر سے کیا اقدامات کرتے ہیں ،پارٹی کا لیڈر شفاف ہوگا توکوئی ایشو نظر نہیں آئے گا۔