پاکستان سٹیل کی کھربوں روپے مالیت کی 2 ہزار ایکٹر اراضی فروخت، مقامی اخبار نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

پاکستان سٹیل کی کھربوں روپے مالیت کی 2 ہزار ایکٹر اراضی فروخت، مقامی اخبار نے ...
پاکستان سٹیل کی کھربوں روپے مالیت کی 2 ہزار ایکٹر اراضی فروخت، مقامی اخبار نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)  پاکستان سٹیل کی 19ہزار ایکڑ اراضی میں سے کھربوں روپے مالیت کی 2ہزار ایکٹر اراضی پر سسٹم مافیا نے قبضہ کرکے فروخت بھی کردی اور انتظامیہ   دیکھتی رہ گئی۔

"روزنامہ جنگ" کے مطابق   انتظامیہ نے اپنی جان بچانے کیلئے عدالت میں کیس داخل کردئیے تاکہ پوچھنے پر انتظامیہ کہہ سکے کہ ہم نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے، مارکیٹ میں اراضی کی فی ایکڑ ویلیو تقریباً 9کروڑ روپے سے زائد ہے.ادھر حکومت سندھ نے فروری میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاق سے اراضی واپس مانگ لی ہے،سندھ حکومت کاموقف ہے کہ پاکستان اسٹیل کو اراضی پاکستان ملز کیلئے دی گئی تھی ،اراضی فروخت کرنے کا پاکستان اسٹیل کو حق حا صل نہیں ہے.

حکومت سندھ نے پاکستان سٹیل کی اراضی کی منتقلی اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -