اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پرملزم کو4مرتبہ سزائے موت

اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پرملزم کو4مرتبہ سزائے موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے نوجوان کو تاوان کے لئے اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم اعظم کو4مرتبہ سزائے موت اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔فاضل جج نے نوجوان کی لاش نہر میں پھینکنےکا ثبوت غائب کرنے پر ملزم کو 7سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کا بھی حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم کا ایک ساتھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم اعظم نے اپنے ساتھی اشفاق کی مدد سے نوجوان وقاص شبیر کو اغوا کرکے ورثاءسے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ تاوان وصول نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ ملزمان نے وقاص کو قتل کرکے لاش ننکانہ کی نہر مین پھنک دی تھی۔ پولیس نے مقتول کے ورثاءکی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا تھا۔

مزید :

علاقائی -