اوپو کاایف 7 اسمارٹ فون کی تفریحی انداز سے ہاٹ سیل سرگرمی کا انعقاد

اوپو کاایف 7 اسمارٹ فون کی تفریحی انداز سے ہاٹ سیل سرگرمی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر اوپو (OPPO) نے اپنے سب سے جدید ترین اور پہلے ایف ایچ ڈی پلس سوپر فل اسکرین ڈسپلے ماڈل اسمارٹ فون F7کی ہاٹ سیل ڈے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب لاہور کے موبائل مرکز حفیظ سینٹر میں 28 اپریل کو منعقد ہوئی جس میں صارفین نے تفریح سے بھرپور سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اوپو F7اسمارٹ فون کی خریداری پر خصوصی تحائف اور انعامات جیتے۔ پروگرام کے اختتام پر ایک خوش قسمت صارف نے قرعہ اندازی کے ذریعے اوپو کا نیا F7اسمارٹ فون بھی جیت لیا۔ اوپو کے F7اسمارٹ فون فیچرز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی 2.0 اور اسمارٹ فون انڈسٹری کا سب سے زیادہ 25 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ سیلفی تصاویر کو خصوصی طور پر خوبصورت بنائے۔ یہ اسمارٹ فون اب سولر ریڈ، ڈائمنڈ بلیک اور مون لائٹ سلور رنگوں میں 39,899 روپے میں ملک بھر کے بشمار اسٹورز میں دستیاب ہے۔ اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اوپو ہمیشہ سے اپنے صارفین کے لئے تفریح اور خوشی کے نت نئے مواقع لانے کے لئے کوشاں رہا ہے۔ ہاٹ سیل ڈے کو ہمارے بہترین صارفین کی توقع کے مطابق بنایا گیا ہے اور ہم چاہتے تھے کہ وہ نہ صرف نئے اوپو F7اسمارٹ فون اور اسکے تمام حیران کن فیچرز سے لطف اندوز ہوں بلکہ اسے خریدنے کے پورے عمل کو ہی دلچسپ بنادیا جائے۔ ہم ملک بھر میں اس طرح کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ "اوپو کا F7پہلا اسمارٹ فون ہے جو اپنی سالوں کی تحقیق کے بعد سیلفی فیچر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس 2.0 کو لاتا ہے۔ یہ عالمی ڈیٹا بیس کی بنیاد پر مختلف اقسام کی شکلوں اور چہرے کی ساخت کی شناخت کرتا ہے۔
اور اس میں چہرے کی شناخت کے تقریبا 296 ٹچ پوائنٹس ہیں۔ اوپو کی جانب سے اپنی تحقیق و ترقی کے عمل کے دوران پروفیشنل فوٹوگرافرز اور میک اپ آرٹسٹس سے رہنمائی لی گئی ہے جس کے نتیجے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور وہ ان پیشہ ورانہ مہارتوں کی بدولت سیلفی تصاویر کو زیادہ حقیقی اور قدرتی بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اوپو F7پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 25 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہے جو اپنے صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے اوکٹا کور 64 بٹ میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر سے چلاتا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 3400 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کی بدولت یہ 6.23 انچ کی اسکرین کے ساتھ ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے کی 1080 بائی 2280 ریزولوشن کو بہتر انداز سے چلاتی ہے۔ اسکی اسکرین میں خراشوں سے حفاظت کا حامل گلاس کورننگ گوریلا گلاس 5کی خصوصیات رکھتا ہے ۔ اس کا بیک کیمرا بھی 16 میگا پکسل کا حامل ہے جو دن ہو یا رات بہترین تصاویر کھینچتا ہے۔ اسکے بیک کیمرے میں F1.8اپرچر ہے جو مہارت کے ساتھ کم روشنی میں بھی زیادہ روشن اور پہلے سے بہتر تصاویر کھینچتا ہے۔ اینڈرائڈ 8.1 کی بنیاد پر کلر او ایس 5.0 میں بہتر سسٹم کے انتظام کے لئے پہلے سے ہی سوفٹ ویئر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی شامل کیا گیا ہے۔ کلر او ایس 5.0 آرٹیفشل انٹیلی جنس کا پاور منیجر مطلوبہ ایپلی کیشن کے مطابق پاور پروسیسنگ کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ اسمارٹ فون چلنے میں بہترین ہے۔ اوپو F7اسمارٹ فون کی مجموعی کارکردگی میں F5اسمارٹ فون کے مقابلے میں 80 فیصد بہتری آئی ہے، یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو سپورٹ کرتا ہے اور زیادہ درست انداز سے کام کرتا ہے۔ اضافی طور پر یہ مناسب استعمال کے مطابق توانائی فراہم کرتا ہے جس سے روزمرہ زندگی میں اسکی بیٹری لائف معمول سے زیادہ چلتی ہے اور یوں اسکے صارفین کو سیلفی کیمرے کے بہترین استعمال کا موقع ملتا ہے۔

مزید :

کامرس -