پارا چنار، ضلع بھر میں سینی ٹائزر واک تھروگیٹ لگانے کا عمل شروع

پارا چنار، ضلع بھر میں سینی ٹائزر واک تھروگیٹ لگانے کا عمل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے کہا ہے کہ شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے پاراچنار سمیت ضلع بھر میں سمارٹ سینی ٹائزنگ واک تھرو گیٹ لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں ہسپتال اور سبزی منڈی میں گیٹ لگائے گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں سمارٹ سینی ٹائزنگ واک تھرو گیٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد نے کہا کہ کرونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے جہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور دیگر مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہاں سمارٹ سینی ٹائزنگ واک تھرو گیٹ بھی وائرس سے بچاؤ میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں اس لئے ضلع بھر کے مختلف پبلک مقامات پر سمارٹ سینی ٹائزنگ واک تھرو گیٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قرنطینہ اور ایسولیشن سنٹرز میں داخل افراد کو بہترین کھانے سمیت تمام سہولیات فراہم ہیں اور انہیں گھر جیسا ماحول دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہری کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پر عمل کریں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ڈی ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین کا کہنا ہے کہ عرب امارات سمیت باہر ممالک سے آئے ہوئے سات مریض ہسپتال میں داخل ہیں اور بہترین طریقے سے انہیں تمام تر ضروری سہولیات دئیے جارہے ہیں اس موقع پر ہسپتال میں موجود شہریوں نے ہسپتال میں عملے کی کمی کو پورا کرنے اور وزیر اعلی کی جانب سے اعلان کئے گئے ایک کروڑ روپے دینے کا بھی مطالبہ کیا