پولیس سرپرستی میں بااثرافراد کا محنت کش کے گھرپر دھاوا، فائرنگ، خواتین پر تشدد

    پولیس سرپرستی میں بااثرافراد کا محنت کش کے گھرپر دھاوا، فائرنگ، خواتین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)بااثر شخصیات کے ستائے گنگ شریف لاہور کے رہائشی حبیب اللہ ولد محمد حسین نے وزیراعظم عمران خان،وزیرقانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے اپیل کی ہے کہ مجھے پنجاب پولیس کے ظلم و ستم سے بچائیں،جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنیوالے پولیس چوکی جیا بگا کے انچار ج ایس آئی ابوزراوراے ایس آئی جمیل نے میری درخواست پر ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے الٹا مجھ اورمیرے بیٹوں پر جھوٹے مقدمات درج کردیے ہیں،ملزمان کھلے عام علاقے میں گھوم پھررہے ہیں آئے روزہمارے گھروں پر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے اور ایس آئی ابوزر کھڑے ہوکر ہوائی فائرنگ کرواتا ہے جب ریسکیو15کو کال کرکے بلایا جاتا ہے تودھمکیاں دی جاتی ہیں کہ آئندہ ریسکیو15پرکال کی تو مزیدسنگین نتائج بھگتنا پڑینگے،میری اورمیرے اہل خانہ کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،کھیتوں سے فصل تک کاٹنے نہیں دی جارہی انصاف کیلئے تھانہ رائیونڈ کو بھی درخواست دے چکے ہیں مگر بااثرچوکی انچارج ابوزرجس کیخلاف پولیس انکوائری بھی چل رہی ہے پھربھی وہ پولیس چوکی جیا بگاپرتعینات ہے ہماری درخواست پرعملدرآمد نہیں ہونے دے رہا،خداراوزیراعظم عمران خان،وزیرقانون پنجاب محمد بشارت راجہ ہماری مددکریں ہمیں انصاف فراہم کریں اور ملزمان سلطان عرف چھانا،قیوم،شوکت،جمیل،نصیر،فیاض،نواز،رجوودیگر کیخلاف کاروائی کی جائے۔گزشتہ روزیہاں حبیب اللہ نے کہا کہ ملزمان نے میرا اورمیرے اہلخانہ کاجینا محال کررکھا ہے 12فروری 2020کومیری غیرموجودگی میں میرے گھرپرعلاقے میں رہائش پذیر مسلح ملزمان سلطان عرف چھانا، قیوم،شوکت،جمیل،نصیر،فیاض،نواز،رجو اور8نامعلوم افراد نے جتھے کی شکل میں حملہ کرکے میرے گھرمیں موجودخواتین کومارا پیٹا،شدید زخمی کیااوردھمکیاں دیں،تھانہ رائیونڈ میں ملزمان کیخلاف اسی روزدرخواست دی جس پر ملزمان مزید آپے سے باہر ہوگئے اور 5اپریل، 9اپریل،14اپر یل2020کو مجھ پر میرے بیٹوں پر قاتلانہ حملے کیے گئے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہم پر سیدھی فائرنگ کی گئی خوش قسمتی سے ہماری جانیں بچ گئیں۔چاروں واقعات کی ریسکیو 15کو اطلاع گی گئی اورمتعلقہ تھانہ رائیونڈ ضلع لاہورمیں درخواست بھی دی گئی مگر پولیس ملزمان کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی الٹا میرے اور میرے بچوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے ہمیں تنگ کرنا شروع کررکھا ہے۔میری اورمیرے اہلخانہ کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے،وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیرقانون پنجاب محمد بشارت راجہ،آئی جی پنجاب فوری نوٹس لیکرپولیس چوکی جیابگااور تھانہ رائیونڈ پولیس کیخلاف انکوائری کا حکم صادرفرمائیں اورتمام ریکارڈ قبضہ میں لیکر کسی بھی ایماندار آفیسر کو حکم دیا جائے کہ تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعدجو بھی حقیقت پرمبنی واقعات ہوں ان پر کاروائی کا حکم صادر فرمائیں۔
دھاوا

مزید :

صفحہ آخر -