سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا بیان خوش آئند،مصالحت سے ہی خطے میں امن کا قیام ممکن ہے، ایران 

سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا بیان خوش آئند،مصالحت سے ہی خطے میں امن کا قیام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تہران(آئی این پی) ایران نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مفاہمت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں مما لک کے سیاسی اختلافات جلد دور ہو جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے حالیہ انٹرو یو میں ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ایران نے مفاہمت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا مصا لحت سے ہی خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایران اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے دو اہم ممالک ہیں جو ایک دوسرے کیساتھ مل کر خطے میں امن اور استحکام کیلئے ملک کر کام کر سکتے ہیں۔ ترجمان سعید خطیب زادہ کا مزید کہنا تھا دونوں ممالک تعمیری خیالات اور مثبت مذاکرات پر مبنی طریقہ کار سے بات چیت اور معاونت کے نئے دور میں داخل ہو سکتے ہیں جس سے خطے میں ترقی اور بھائی چارے کی راہ ہموار ہوگی۔
ایران 

مزید :

صفحہ اول -