وہاڑی، پریس کلب کے نومنتخب  عہدیداران وممبران کے اعزاز میں افطار  ڈنر، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

وہاڑی، پریس کلب کے نومنتخب  عہدیداران وممبران کے اعزاز میں افطار  ڈنر، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے پریس کلب وہاڑی کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرونا ایس اوپیز کے تحت ہونے والی تقریب میں سول سوسائٹی,سیاسی سماجی کاروباری تاجران نے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
شرکت کی تفصیل کے مطابق مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے زیراہتمام پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید, رہنما تحریک انصاف و چیئرمین لوکلز کونسلرز ایسوسی ایشن زاہد اقبال چوہدری, صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی, نائب صدر میاں ساجد آصف, جنرل سیکرٹری راو خلیل احمد, صدر مرکزی انجمن تاجران بورے والہ جمیل بھٹی, صدر انجمن تاجران میلسی شیخ محمد سلیم, نومنتخب صدر مختار احمد بھٹی, جنرل سیکرٹری شاہد محمود مرزا,سنئیر نائب صدر لعل دین شیرازی,  نائب صدر  میاں وحید الرحمن,نائب صدر شیخ محمد رمضان, سیکرٹری فنانس ڈاکٹر عرفان, ایڈیشنل سیکرٹری ملک عمران شفیع, سیکرٹری انفارمیشن ہاشم سلطان, لائبریری سیکرٹری رانا آصف پومی,  ممبر مجلس عاملہ شیخ خالد مسعود ساجد, سیکرٹری فنانس  ڈاکٹر عرفان, سیکرٹری انفارمیشن ہاشم سلطان  ممبران مجلس عاملہ  شیخ خالد مسعود ساجد, راو رفیق کمانڈو, ساجد کامریڈ, تیمور رانا, میاں غلام رسول, اکمل جندران, حافظ صالح محمد, رانا محمد سردار, ساجد منظور, ملک ذوالفقار, کاشف منور قریشی, شاہد نیاز بھٹو, سٹی کوارڈینٹر مسلم لیگ ن شیخ عبدآلرحمن, علامہ قاضی وہاج قادری, مفتی حیات قادری, سمیت دیگت معززین علاقہ نے شرکت کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ پریس کلب کی بحالی اور آئینی طریقہ سے منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ منتخب عہدیداران وہاڑی پریس کلب وہاڑی کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائیں گے چیئرمین لوکلز کونسلز ایسویسی ایشن زاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ جس احسن طریقے سے وہاڑی پریس کلب کے معاملات کو حل کیا گیا اور ورکنگ جنرنلسٹ کو ان کا حق دیتے ہوئے انہیں ممبر شپ دی گئی میرا خیال ہے کہ ایسا جمہوری طریقہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا سپریم کونسل کے ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس سارے عمل کو بخوبی احسن مکمل کیا صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے وہاڑی کی تاجر برادری کو ہمیشہ سے صحافیوں کے ساتھ کی ضرورت رہی ہے میڈیا نے ہمارے مسائل اور مشکلات کو ایوان بالا تک پہنچانے میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے میں منتخب عہدیداران کو مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر وہاڑی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے صدر وہاڑی پریس کلب مختار احمد بھٹی نے کہا کہ وہاڑی پریس کلب کا سسٹم جو کافی عرصہ سے تعطل کا شکار تھا اب اپنا کام تسلسل سے جاری رکھے گا ہم انجمن تاجران کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس عزت سے نوازا ہم اپنے قلم کے ذریعے وہاڑی کے مسائل کو جہاں لکھیں گے وہیں وہاڑی کے شہریوں کاروباری افراد تاجران ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ان کے مسائل کے  حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے سابق صدر وہاڑی پریس کلب شیخ خالد مسعود ساجد نے کہا کہ انجمن تاجران نے جس طرح وہاڑی کی صحافتی برادری کو اعزاز سے نوازا اور اتنی پر وقار تقریب منعقد کی بلاشبہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ جہاں ہم صحافی برادری مل کر اس شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک پیج پر ہیں وہیں تاجر برادری بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ ہے ہم نے ایک طویل عرصہ کے بعد اس سسٹم کو چلادیا ہے اب نو منتخب عہدیدران اس عمل کو لیکر چلیں گے جنرل سیکرٹری وہاڑی پریس کلب شاہد محمود مرزا نے وہاڑی پریس کلب کی جانب سے ا نجمن تاجران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجمن تاجران کے مشکور ہیں  کہ انہوں نے ہمیں مبارکباد دی اور ہمارے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں پریس کلب وہاڑی کے پلیٹ فارم سے میں سب اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتا ہوں کہ وہاڑی کی تعمیر وترقی کے لیے ہماری جہاں بھی کسی کو ضرورت پڑی ہم حاضر ہیں تقریب کے اختتام پر قاضی وہاج قادری نے امت مسلمہ کی خیر پوری دنیا میں جری کرونا وباء کے خاتمے اور اتاد و یگانگت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
افطار ڈنر