پاکستان میں آلٹو 23 لاکھ روپے کی لیکن بھارت میں آلٹو کتنے کی فروخت ہو رہی ہے ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا 

پاکستان میں آلٹو 23 لاکھ روپے کی لیکن بھارت میں آلٹو کتنے کی فروخت ہو رہی ہے ...
پاکستان میں آلٹو 23 لاکھ روپے کی لیکن بھارت میں آلٹو کتنے کی فروخت ہو رہی ہے ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اس وقت آٹو انڈسٹری گاڑیوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے ، جہاں کمپنیاں بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہیں وہیں چھوٹی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھتی دکھائی دیتی ہیں جس کی وجہ حکومتی سیلز ٹیکس ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سوزوکی آلٹو کی قیمت 23 لاکھ 31 ہزار سے شروع ہو تی ہے جبکہ بھارت میں یہ گاڑی صرف اور صرف 3 لاکھ 25 ہزار بھارتی روپے کی ہے ۔بھارت میں آلٹو کے مختلف ویرنٹس کی قیمتیں مختلف ہیں لیکن سب سے ٹاپ ورژن کی قیمت 5.12 لاکھ بھارتی روپے ہے جوکہ پاکستان کے مقابلے میں بے حد کم ہے ۔

بھارت میں پیٹرول آلٹو کی قیمت 3.25 لاکھ روپے سے 4.56 لاکھ بھارتی روپے تک ہے جبکہ سی این جی ورژن کی قیمت کچھ زیادہ ہے جو کہ 4.16 لاکھ روپے سے 5.12 لاکھ بھارتی روپے تک ہے ۔اس گاڑی میں تقریباً 10 ویرینٹس 6 رنگوں میں موجود ہیں جن میں سالڈ وائٹ، سلکی سلور ، گرینائٹ گرے ، جوجیٹو گرین، کرولین بلیو، اپ ٹاؤن ریڈ شامل ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان میں اس وقت سوزوکی آلٹو وی ایکس، جو اس گاڑی کا بنیادی ماڈل ہے، کی قیمت 23لاکھ 31ہزار روپے ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 27لاکھ 7ہزار روپے، وی ایکس آر۔ اے جی ایس کی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے اور وی ایکس ایل۔ اے جی ایس کی قیمت 30لاکھ 45ہزار روپے ہے۔

مزید :

بزنس -