چیچہ وطنی،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

  چیچہ وطنی،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل ڈالا، دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،نواحی گاؤں کا رہائشی45 سالہ غلام محمد اپنے 6 سالہ بیٹے قفیض کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چیچہ وطنی آ رہا تھا کہ راوی پل کے قریب آگے جانیوالے موٹر سائیکل سے گندم سے بھرا تھیلا گرا جس سے ٹکراکر باپ بیٹا سڑک پر گرگئے اسی اثناء میں چیچہ وطنی سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک کے نیچے آگئے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو 1122 کی امدای ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ٹریفک حادثہ