پاکپتن میں شادی کی رات نئی نویلی دلہن نے شوہر کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
پاکپتن (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں نوبیاہتا دولہا دلہن ہی کے ہاتھوں لُٹ گیا، دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن نے گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی۔
ڈان نیوز کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، پولیس کے مطابق دلہن صائمہ بی بی دلہے اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کردیا جس کے بعد دلہن گھر سے زیورات، نقدی سمیت 12 لاکھ مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔دولہے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔